لندن (مرتضیٰ علی شاہ) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے میاں محمد نواز شریف کے سیکورٹی گارڈ پر حملے کی تحقیقات عدم ثبوت کی وجہ سے بند کردی۔ نواز شریف کے قریبی سیکورٹی گارڈ کے خلاف حملے کی رپورٹ پی ٹی آئی کے کارکن شایان علی نے دو اپریل 2022کو کی تھی ۔ سسٹمیٹک سیکورٹی لمیٹڈ نے مقدمہ ختم ہونے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم اسکاٹ لینڈ یارڈ نے معاملے کی تمام فوٹیج کا معائنہ کیا جس کے بعد تحقیقات ختم کی۔ سیکورٹی کمپنی کا کہنا تھا کہ مقدمے میں سیاست شامل تھی جسکی وجہ سے تحقیقات بند کردی گئی ہے۔