ملتان (سٹاف رپورٹر ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ گواہ ہے کہ پنجاب میں جتنےترقیاتی کام چوہدریپرویز الٰہی کے سابقہ اور موجودہ دور میں ہوئے،اتنے کسی بھی دوسرے وزیراعلیٰ کے دور میں نہیں ہوئے،بدقسمتی سے 2018 کے الیکشن سے قبل سازش ہوئی جس کی وجہ سے ق لیگ کو شدید نقصان پہنچا،ق لیگ اپنی خدمات کی وجہ سے ملک بھر کی مقبول ترین جماعت تھی ہے اور رہے گی، ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدریپرویز الٰہی چند ماہ قبل وزیراعلیٰ بنے ہیں،کچھ لوگوں کو یہ ہضم نہیں ہو رہااور سازشوں کاسلسلہ شروع کر دیا گیا ہے تاکہ پنجاب کی ترقی کو بریک لگ جائے، ان سازشی عناصر میں بہاولپور کے ایم این اے طارق بشیر چیمہ پیش پیش ہیں، پارٹی کارکنان اور قائدین میں طارق بشیر چیمہ کی حرکتوں کی وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور اسی لیے ان کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں، مسلم لیگ ق چوہدریپرویز الٰہی کی قیادت میں متحد ہے اور پنجاب کی قیادت کا سفر جاری رہے گا، اس موقع پر چیئرمین بیت المال چوہدری اللہ دتہ، چیئرپرسن ہیلتھ شمیم ملک، چیئرمین ہوم ڈیپارٹمنٹ شاہد حسین گھلو، چیئرمین ویلفیئر امتیاز خان لنگاہ، وائس چیئرمین یاسمین ملک، وائس چیئرمین ہوم ڈیپارٹمنٹ یاسمین خاکوانی بھی موجود تھے۔