دی ہیگ (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن ہالینڈ کے زیر اہتمام قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نوازشریف کی سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا . جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے محمد خورشید مغل نے کیا۔ نعت شریف اور درود شریف کے بعد کے اس تقریب کا باقاعدہ آغاز پرجوش نعروں اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے تقریب سے آڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا ،میاں نوازشریف نے قائد اعظم کے دیے ہوئے پاکستان کو بطور معمار پاکستان ملک کو بحیثیت وزیر اعلیٰ ، وزیر اعظم اور اپوزیشن رہنما کے تعمیرو ترقی سے روشناس کرایا ۔ کتابیں اگر ہزاروں صفحات پر مشتمل ہوں تو ان کے کیے ہوئے تعمیری کاموں سے تحریر کی جاسکتی ہیں ۔ پرویز رشید نے مزید کہا کہ ،آج کے جدید پاکستان کو اکیسویں صدی سے روشناس کرانے کا سہرا بھی نوازشریف کے سر جاتا ہے ۔ نوازشریف کے آخری دور حکومت میں کراچی کی روشنیاں بحال کی۔