بیجنگ (نیوز ڈیسک) روس اورچین کے بحری بیڑوں نے بحرالکاحل میں فوجی مشقیں شروع کر دیں جو 7 روز تک جاری رہیں گی۔ چینی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے سلسلے میں مشقوں کا انعقاد کیا گیا ہے،جو چین کے مشرقی صوبے جیجیانگ کی ساحلی پٹی پر کی جائیں گی۔ دونوں ممالک بین الاقوامی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔