لاہور(نمائندہ خصوصی) گوادر کے پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد کے خلا ف امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر لاہور پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام احتجاج کیاگیا ۔حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ گوادر کے پرامن مظاہرین پر پولیس کریک ڈ اؤن پولیس کی دہشت گردی ہے۔ گوادر دھرنا مقامی آبادی کے ان کے حقوق کی مانگ تھی جو ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے۔ حکمرانوں کو ہر صورت مظلوم عوام کوروزگار،کاروبار، عزت اورجائز قانونی حقوق دیناہوں گے۔ خالد احمد بٹ، ذکر اللہ مجاہد، عامر نثار خان اور جبران بٹ نے بھی خطاب اور مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت گودار دھرنے میں گرفتار افراد کو فوری رہا کرے ۔ حق دو تحریک وجماعت اسلامی معاشرے کے مجبور اور پسماندہ طبقات کے لیے اپنی جدوجہد پر کبھی کمپرومائز نہیں کرے گی۔