• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہر حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگتی ہے، خرم نواز گنڈاپور

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہر حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگتی اور اختیار و وسائل پر پنجہ اور شکنجہ مستحکم کرنے کے لئے غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کرتی ہے۔ بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنا عوام کو ووٹ کے استعمال اور بلدیاتی نمائندے منتخب کرنے کے آئینی حق سے محروم کرنا ہے۔
لاہور سے مزید