• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں ’’حق دو تحریک‘‘ کے دھرنے پر تشدد کے خلاف جماعت اسلامی کا احتجاج

ملتان (سٹاف رپورٹر) گوادر میں ’’حق دو تحریک‘‘ کے پرامن دھرنے پر پولیس اور ریاستی تشدد کے خلاف جماعت اسلامی ملتان کے زیر اہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرہ کی قیادت امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور گوادر کےعوام اپنا حق مانگتے ہیں، حکومت نے ان سے معاہدہ کیا ہے لیکن آج اپنے ہی کیے ہوئے معاہدہ سے نہ صرف راہ فرار اختیار کررہی ہے بلکہ پرامن احتجاج پر لاٹھی اور گولی کا استعمال کررہی ہے اور جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہےاور ہم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اہل گوادر سے کیے گئے وعدے پورےکرے، جماعت اسلامی اور حق دو تحریک کے کارکنان اہل بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پورے پاکستان میں موجود جماعت اسلامی کے کارکنان ان کی پشت پر موجود ہیں۔
ملتان سے مزید