پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت ترین نے کہا ہے کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کی ضد قوم کےلیے وبال بنتی جارہی ہے۔
ایک بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ زرِ مبادلہ ذخائر کی نچلی ترین سطح پر گراوٹ ناکامیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے سہولت کاروں کو بروقت معاشی تباہی سے آگاہ کیا جانا چاہیے تھا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ این آر او ٹو کے چکر میں معیشت کو دیوالیہ پن کی دہلیز پر گِرایا جاچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صنعتیں مسلسل دم توڑ رہی ہیں اور بیروزگاری کا طوفان دستک دے رہا ہے۔
شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کو ناقابلِ تصور خطرات سے دوچار کیا جارہا ہے، تازہ مینڈیٹ کے حصول کےلیے فوراً عوام سے رجوع کیا جائے۔