• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ نے اپنی جانب سے اقدام کیا ہے، اظہار الحسن

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنی جانب سے اقدام کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ مختلف قیادتوں کے انتخابات میں خاطر خواہ نتائج نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نےاپنی جانب سے اقدام کیا ہے، خالد مقبول صدیقی غیر متنازع کنوینر ہیں اور رہیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما نے مزید کہا کہ اگر یہ اتحاد ہوتا ہے تو بہتری کی اُمید ہوسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید