لوٹن (شہزاد علی) پاکستان پیپلز لائرز فورم یوکے، کے جنرل سیکرٹری ملک غلام محی الدین، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے نائب صدر ریاض کوہمروی، سابق جنرل سیکرٹری لوٹن ملک مسعود رانا کی معاونت سے شہید جمہوریت دختر مشرق سابق وزیر اعظم پاکستان بے نظیر بھٹو شہید کی 15 ویں برسی پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت میاں محمد سلیم صدر پیپلز پارٹی گریٹر لندن نے کی۔ مہمانان خصوصی صدر پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری ، سابق وزیر کے پی کے لیاقت شباب تھے، اس موقع پر محسن باری، لیاقت شباب، میاں محمد سلیم، سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ، سابق میئر سلاؤ عشرت شاہ، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے اظہر اقبال بڑالوی، ریاض کوہمروی، چوہدری نثار ، سمیعہ علی، امر حسن، ڈاکٹر پرویز، عارف مغل، خواجہ امیر ،قیصر داؤد، وسیم بٹ، خضر مہربان ملک، انصر کرامت، کونسلر طاہر ملک، سابق ڈپٹی میئر لوٹن فاضل ضیاء، مسلم کانفرنس کے شبیر حسین ملک، پروفیسر ممتازبٹ، پروفیسر امتیاز چوہدری ، آزاد ملک، پاکستان مسلم لیگ ن کے راجہ آصف خان اور راجہ اشتیاق سمیت دیگر نے جمہوریت کی بالادستی کیلئے بے نظیر بھٹو شہید کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ، اس موقع پر مختلف شخصیات کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید عالمی سطح کی رہنما تھیں ، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا اور بیٹی نےایٹمی میزائل نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا تھا، برسی کی تقریب میں سید شہزاد کاظمی، اعجاز کھوکھر سمروڑ ، طاہر چوہدری سمروڑ، خواجہ عامر وسیم، جہانگیر چوہدری، حسیب بٹ، توصیف راجہ، ،انیل راٹھور، طارق محمود بٹ، خورشید مغل، نثار چوہدری، طارق بٹ، طارق مشتاق، شہر یار منہاس اور شارخ منہاس نے بھی شرکت کی ،تقریب کی نظامت مسعود رانا نے کی، آغاز قاری محمد کامران کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا،صاحبزادہ اکرم باہو کے صاحبزادہ نے نعت رسول مقبول ﷺپیش کی ، آخر میں صاحبزادہ اکرم باہو نے ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید، کشمیری رہنما مطلوب انقلابی مرحوم، سید مظہر حسین کاظمی مرحوم ، عارف ملک مرحوم ، میاں افضل خالد کی اہلیہ مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت کی۔ سابق میئر لوٹن محمد ریاض بٹ نے قرارداد پیش کی جس میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی عالمی سطح پر ہندستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیری عوام پر ظلم وستم بیان کرنے پر تشکر کا اظہار کیا اور پی ڈی ایم کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اس کی اصل روح کے مطابق بین الاقوامی فورمز پر پیش کرے۔