راچڈیل(ہارون مرزا) عالمی وباء کورونا وائرس کی شرح میں پھر اضافے کے پیش نظر مستقبل قریب میں برطانیہ کا چین کیلئے سفری پابندیاں عائد کر کے مختلف قواعدو ضوابط متعارف کرانے کا امکان۔ برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ چین کی صورتحال پر نظر ہے، انہوں نے کہا کہ طبی مشوروں کی بنیاد پر جلد ہی فیصلے کیے جائیں گے ،بین والیس نے کہا کہ حکومت اس کو دیکھ رہی ہے،برطانیہ کے لیے صحت کو لاحق خطرات چاہے وہ کہیں بھی ہوں محتاط رہنا پڑتا ہے۔