• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کے خلاف کب کارروائی کرے گا،مسرت جمشید چیمہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)سندھ کے سیلاب زدگان کی امداد کے پیسے سے زرداری نے تحریک انصاف کے ممبران کو خریدنے پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ۔ سندھ کی عوام زرداری سے پوچھے گی کہ ان کے پیسے یہ ممبران کو خریدنے پر کیوں لگاتے رہے۔ الیکشن کمیشن سے سوال ہے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ویڈیو تو موجود ہیں تو انکے خلاف کب کارروائی ہو گی۔ ملک میں آٹا دگنی قیمت میں مل رہا ہے، گیس اور بجلی کی قیمت بڑھنے سے انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔ انڈسٹری بند ہونے سے آج پاکستان میں ریکارڈ بے روزگاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
لاہور سے مزید