ہیلی فیکس( زاہدانور مرزا) اوورسیزپاکستانیوں کو پاکستان میں مختلف شاہراہوں پر لوٹنے کے واقعات پر چیئرمین او پی ایل اشتیاق چوہدری نے سی پی او پولیس راولپنڈی سے ملاقات کی اور ان سے اسلام آباد ائرپورٹ سے گھر تک کا سفر محفوظ بنانے سمیت اوورسیز پاکستانیوں کو جعلی کسٹم آفیسر و پولیس اہلکار بن کر لوٹنے کے واقعات سے اوورسیز پاکستانیوں کی تشویش سے آگاہ کیا۔سی پی او راولپنڈی نے چیئرمین او پی ایل شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ہر ممکن تحفظ دیں گے،انہوں نے بتایا ملوث گروہ کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔