اسلام آباد(آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جلد الیکشن سے متعلق ہر کوشش اور لانگ مارچ ناکام ہوچکا ہے۔منگل کو ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی چیئرمین کو وارننگ دی کہ عمران خان کو سیاسی استحکام چاہئے تو وہ پارلیمنٹ آئیں، ورنہ اس کا علاج بھی موجود ہے۔عمران خان استعفوں کی بات کرتے ہیں مگر وقت آنے پر شاہ محمود قریشی اور پرویز خٹک بھی تک غائب ہوجاتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی طے کرچکی طالبان کو رعایت دینے کی پالیسی نہیں چلے گی۔ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کے مطابق چلنا چاہتے ہیں، بلدیاتی الیکشن کی تاخیر پر تحفظات ہیں جس پر ایم کیو ایم سے بات کریں گے۔