• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے‘ معمور خان

پشاور (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف حاجی معمور خان نے کہا ہے کہ ایران ہمارا اسلامی برادر ملک ہے اور اس کے ساتھ ہمارے تعلقات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ ہمایپسیا کے پلیٹ فارم کی وساطت سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی تعلقات کو مزید ترقی دیں گے اور ایکسپورٹرز کو جو بھی مشکلات درپیش ہیں انہیں حکومتی عہدیداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کرانے کی بھرپور کوشش کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایرانی قونصلیٹ کے قونصل اول حسین مالکی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کو قدرت نے بےتحاشہ معدنیات سے مالامال بنایا ہے مگر افسوس کہ اس اہم شعںے کو وہ پزیرائی نہیں مل سکی جس کی یہ حقدار ہے اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید منہاج الدین، مشتاق احمد اور دیگر سرکردہ جیمسٹون سے وابستہ کاروباری افرادبھی موجود تھے آخر میں انہوں نے ایپسیا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عنقریب پشاور میں بھی ایک بین الاقوامی معیارکا جیم اینڈ منرلز شو منعقد کرایا جائے گا۔ جس میں غیر ملکی جیمسٹون تاجروں کی شرکت یقینی ہے، اس سے نہ صرف جیمسٹون کے برآمد میں اضافہ ہوگا بلکہ ملک خصوصأ خیبرپختونخوا کو دیگر فوائد مثلاً سیاحت وغیرہ بھی حاصل ہوں گے اور ساتھ ہی دنیا کو پر امن خیبرپختونخوا کا پیغام بھی ملے گا۔
پشاور سے مزید