• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت نے شہباز گل کے ڈرائیور کی عبوری ضمانت کنفرم کردی

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس سے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے ڈرائیور اظہار اللّٰہ کی عبوری ضمانت کنفرم ہوگئی۔

شہباز گل کے ڈرائیور اظہار اللّٰہ کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت ہوئی، عدالت نے 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

ملزم اظہار اللّٰہ اپنے وکیل نعیم حیدر کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید کی عدالت میں پراسیکیوٹر محمد وقاص اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل ملزم نعیم حیدر نے عدالت کے روبرو کہا کہ شریک ملزمان ریمانڈ کے دوران کیس سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، پولیس کی جانب سے بدنیتی کا پہلے ہی عدالت میں نوٹس لیا جا چکا۔

اس موقع پر ملزم اظہار اللّٰہ کی جانب سے عبوری ضمانت کنفرم کرنے کی استدعا کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید