• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت عظمیٰ آج سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کرے گی

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) عدالت عظمی آج سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے مقدمہ کی سماعت کرے گی ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس مظاہر علی نقوی، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل پانچ رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا، دوسری جانب سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے ارشد شریف قتل کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کروائی جانے والی رپورٹ پر اعتراضات لگا کے باعث واپس کردی ہے ، ذرائع کے مطابق ر جسٹرار آفس نے رپورٹ لینے سے انکار کر تے ہوئے اعتراض عائد کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں بعض صفحات پڑھنے کے قابل نہیں ہیں ، کینیا میں مرحوم کے ہونے والے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ بھی واضح طور پر نہیں پڑھی جا سکتی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ آج اعتراضات دور کر کے دوبارہ رپورٹ جمع کروائی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید