لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ،ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کو بطور چیف آرگنائزر نوٹیفکیشن در اصل عمران نیازی اور پی ٹی آئی کی تباہی کا نوٹیفکیشن ہے، اقتدار سے بیدخلی نے عمران نیازی کا ذہنی توازن بگاڑ دیا ہے۔