• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدات میں کمی کا نوٹس، وزیراعظم نے وزیر تجارت کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی برآمدات میں کمی کا نوٹس لے لیا ہے - ذرا ئع کے مطا بق وزیر اعظم نے وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی ہے-برآمدات میں اضافے کیلئے کمیٹی سے چودہ روز میں سفارشات طلب کرلی گئی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے برآمدات میں اضافے کیلئے وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی -کمیٹی میں نجی شعبے سے بھی ارکان کو شامل کیا گیا ہے-کمیٹی چودہ روز میں اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی جس کی روشنی میں برآمدات بڑھانے کیلئے اہم فیصلے کئے جائیں گے-ذرا ئعکے مطابق کمیٹی میں گورنر اسٹیٹ بینک-سیکریٹری تجارت-سیکریٹری خزانہ-چیئرمین نشاط چونیاں شہزاد سلیم اور سی ای او انٹرلوپ مصدق ذوالقرنین شامل ہیں-یادرہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی جولائی تا دسمبر کے دوران برآمدات میں5.79 فیصد کمی ہوئی جبکہ دسمبر میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 16.64 اورماہانہ بنیادوں پر 3.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید