• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الٰہی کے طرز حکومت پر اعتراضات ہیں، علامہ ناصر عباس

لاہور(خبرنگار)چیئرمین مجلس وحدت المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ ہمارے تحفظات چوہدری پرویز الٰہی کی طرز حکومت پر ہیں ، عمران خان کے پاس جا کر استعفیٰ تو دے سکتے ہیں لیکن کسی کا پریشر برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی ہمیں کوئی دباؤ میں لانے کا سوچے۔ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ہمارا خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلیٰ سے بھی شکوہ ہے صوبائی حکومت نے کرم ایجنسی کے چیئرمین کو فنڈز جاری نہیں کیے،امید کرتے ہیں کہ وہ جلد عملی اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ بلتستان کے عوام کو پہلے نمائندگی دی جائے پھر وہ ٹیکسز ادا کریں گے جی بی کے فنڈز میں کٹوتی، گندم اور سبسڈی میں کمی کرنا، زمینیں ہتھیانہ انتہائی افسوس ناک اور غیر منصفانہ عمل ہے، گزشتہ چھ دنوں سے منفی درجہ حرارت میں احتجاجی دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں گلگت بلتستان کے معاملات کاجلد فیصلہ کریں۔