• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب‘ میت کو ہسپتال سے گھر پہنچانے کی مفت ایمبولینس سروس منظور

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میت کو اسپتال سے گھر پہنچانے کیلئے ایمبولینس سروس شروع کرنے کی منظوری دیدی ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے،اجلاسمیں سرکاری ہسپتالوں میں میت کی گھر تک فری منتقلی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بڑے سرکاری ہسپتالوں اور ہر تحصیل میں سرکاری وہیکل سروس شروع کرنے کے لئے پلان طلب کر لیا۔ اس موقع پر پرائیویٹ ایمبولینس سروس کو بھی ریگولائزکرنے پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں پرائیویٹ ایمبولینس سروسز کے ریٹ بھی مقرر کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کی ہر تحصیل میں ہسپتال سے گھر میت لے جانے کیلئے کم از کم ایک وین میسر ہوگی۔ مرحوم کے اہل خانہ 1122پر کال کر کے یا ہسپتال کاؤنٹر سے مفت وین سروس لے سکیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ میت منتقلی سروس کی اسمارٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ میت کوہسپتال دوسرے شہر لے جانے کی سہولت بھی مفت دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید