اسلام آباد(طاہر خلیل )سینیٹ کا موجودہ اجلاس 3مارچ 2026ء تک جاری رہنے کا امکان ، سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کی،اجلاس میں سینیٹ کے 359ویں اجلاس کے دوران زیرِ غور آنے والے قانون سازی کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔