• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خطے کی صورت حال خیبر پختونخوا تک محدود نہیں، تجزیہ کار

کراچی( ٹی وی رپورٹ) سینئر صحافی، تجزیہ کار افتخار فردوس نے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال خیبرپختونخوا تک محدود نہیں ہے۔ ماہرین کرکٹ محمد عامر، احمد شہزاد اور راشد لطیف نے کہا کہ جو سیاست پاکستانی ٹیم کے اندر ہوتی رہی ہے وہ اب انڈیا میں بھی نظر آرہی ہے ۔ وہ جیو نیوز کے ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان میں فضائی کارروائی کی اور سیکیورٹی ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ افغانستان کے تین صوبوں میں انٹیلی جنس بیسڈ حملوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جن میں اَسی سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ افغانستان اسے اپنے ملک کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دے رہے ہیں اور پاکستان کو دھمکی بھی دے دی ہے۔ صحافی سمیع یوسفزئی کے مطابق عام افغان شہری اب تھک چکے ہیں وہ پریشان اور خوفزدہ ہیں وہ نہیں چاہتے القاعدہ یا ٹی ٹی پی کی وجہ سے ان کے ملک پر بمباری ہو۔ امریکاا ور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور جمعرات کوطے مذاکرات سے پہلے امریکہ کو ایرانی مسودے کا انتظار ہے ایران کی جانب سے سخت ردِ عمل سامنے آرہا ہے اومان کے وزیر خارجہ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جمعرات کو مذاکرات طے پاگئے ہیں ۔ سینئر صحافی، تجزیہ کار افتخار فردوس نے کہا کہ افغانستان کی سفارتی کوششیں کافی مختلف ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید