کراچی(جنگ نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم مرحلے میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں منگل کو مدِ مقابل ہوں گی۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر(HD)“ کوالٹی میں یہ مقابلے ناظرین کیلئے براہ راست نشر کرے گا۔ یاد رہے کہ کرکٹ شائقین کی نظریں اس سنسنی خیز مقابلے پر جمی ہوئی ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔