• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ طارق محمود جہانگیری کی بطور جج برطرفی کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق محمود جہانگیری کو بطور جج برطرف کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کا مطلب احتساب سے بالاتر اور مقدس ہونا نہیں، اہلیت اور قابلیت میں نقص یا دھوکہ دہی پر جج منصب پر رہنے کا حقدار نہیں، ایسے شخص کو قانوناً فوری طور پر عہدے سے الگ کیا جانا چاہئے، ایسی برطرفی عدلیہ کی آزادی برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے۔ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اپنے ساتھی جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بطور جج عہدے سے برطرف کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ 116 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جسٹس محمد اعظم خان نے تحریر کیا۔ تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احتساب اداروں کو کمزور نہیں مضبوط کرتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید