اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ نے ڈاکٹر عافیہ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کر دی ۔ عدالت نے قرار دیا کہ 21جولائی کا توہین عدالت کا حکم ایسے بنچ نے جاری کیا جو منظور شدہ روسٹر کے تحت قانونی طور پر وجود میں ہی نہیں آیا تھا۔ چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر اور بنچز کی تشکیل کا اختیار رکھتے ہیں،صرف چیف جسٹس کی منظوری سے قانونی طور پر تشکیل کردہ بنچ کو سماعت اختیار حاصل ہے۔ گذشتہ روز جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل چار رکنی لارجر بنچ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔