کراچی( ثاقب صغیر )اقوام متحدہ کے نام پناہ گزینی کی درخواستیں ساتھ لے کر جانے والے دو مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دو مسافر پاکستانی پاسپورٹ اور ویزے کیساتھ کمبوڈیا جانے کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔ امیگریشن کے دوران مسافر سنل گل کے موبائل فون کی جانچ کے دوران متعدد دستاویزات برآمد ہوئے جن میں اقوام متحدہ کے نام پناہ گزینی کی درخواستیں شامل تھیں۔دوسرے مسافر وکٹر آئی ایم سیموئل کے نام کی بھی دستاویزات موجود تھیں جن کا مقصد بیرون ملک پناہ حاصل کرنا تھا۔حکام نے بتایا کہ سنل گل کا دعویٰ کہ وکٹر سیموئل پناہ گزینی کے معاملات میں مدد کر رہا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالات سے مشکوک غلط بیانی اور غیر قانونی ہجرت کی ممکنہ معاونت کا انکشاف ہوا۔مسافر وکٹر آئی ایم سیموئل کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جو اقوام متحدہ کے نام پر لکھا گیا ہے جسیں اس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے اسلام قبول کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ مجھے پناہ دی جائے ۔خط میں پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ انتہا پسند مسلمانوں کی جگہ ہے۔دونوں مسافروں کو آف لوڈ کر کے مزید جانچ پڑتال اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی ااے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔