• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متاثرین گل پلازہ، بارہ دری میں 300 دکانوں کا بازار سج گیا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر)متاثرین گل پلازہ کیلئے بارہ دری میں 300دکانوں کا بازار سج گیا، پی آئی ڈی سی کے قریب بارہ دری میں خریداروں کیلئے تفریح کا بھی بھرپور موقع ،گل پلازہ کے دکاندار گھر چلانے کیلئے متبادل بازار میں کاروبار شروع کر سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر آتشزدگی سے تباہ ہوئے گل پلازہ کے دکانداروں کیلئے پی آئی ٹی سی چوک کے قریب گورنر ہاؤس سے متصل باغ جناح کی بارہ دری میں 300دکانوں کا بازار سجا دیا گیا ہے۔ تاہم وہاں کاروبار تاحال شروع نہیں ہو سکا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت پوری کی قیادت کی تصاویر پر مشتمل ماڈل دکان بھی تیار ہے۔ سندھ حکومت اور میئر کراچی کی جانب سے بارہ دری میں شامیانے لگا کر تقریبا 300 سے زائد دکانوں کا سیٹ اپ تیار ہے۔ ہر دکان میں ایک ٹیبل اور کرسی بھی دی گئی ہے۔ بازار میں خوبصورت لائٹنگ اور فوارے خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کے لئے تفریح کا سبب بنیں گے۔ باغ جناح کی پارکنگ دکانداروں اور خریداروں کیلئے مخصوص ہوگی۔
اہم خبریں سے مزید