• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی شمال مشرقی ریاستیں شدید برفانی طوفان کی زد میں

نیویارک (عظیم ایم میاں) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں تیز رفتار ہواؤں کے ساتھ برفانی طوفان نے تباہی مچادی 6؍ لاکھ سے زیادہ کسٹمرز بجلی سے محروم ہیں۔تمام ائیر پورٹس بند، بین الاقوامی اور داخلی فلائٹس منسوخ و معطل ۔نیویارک کا نظام معطل،ٹرمپ ’’سٹیٹ آف دی یونین “ کے خطاب میں برفانی طوفان اور ایران کا ذکر کرینگے؟۔ نیویارک، نیو جرسی، اہوڈ آئی لینڈ سے لیکر میساچوسٹس کی ریاستوں تک کے علاقوں میں دو فٹ سے زیادہ برف گر چکی ہے۔ موسم کی تفصیلات اور پیشگوئی کرنے والے ادارے کے مطابق بعض شہروں اور قصبوں میں اب تک 27؍ انچ سے زیادہ برف گر چکی ہے اور ابھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ صرف ریاست میسا چوسٹس اور نواحی علاقوں میں تقریباً تین لاکھ کسٹمرز بجلی سے محروم ہوچکے ہیں جبکہ ریاست ورجینیا سے لیکر میسا چوسٹس کی ریاست تک علاقوں میں اب تک بجلی سے محروم ہونے والے کسٹمرز (اکاؤنٹ ہولڈرز اس سے بھی زیادہ) کی تعداد 6؍ لاکھ بیان کی جاتی ہے جبکہ برفباری اور تیز ہواؤں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ تمام ایئرپورٹس بند اور پروازیں منسوخ کرکے نیویارک، نیو جرسی سے لیکر بوسٹن کے ایئر پورٹس پر تمام فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں جس سے اندرون امریکا اور انٹرنیشنل پروازوں کے مسافروں کے لئے بھی تاخیر اور منسوخی سے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید