اسلام آباد (عاصم جاوید) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شوہر کی اپیل کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، دیا ہوا تحفہ واپس نہیں لیا جاتا، ایسی کوئی روایت نہیں، اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔ عدالت نے شوہر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔گذشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری محمد شعبان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ دروان سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ بھی واپس نہیں لیا جا سکتا۔