لاہور(خصوصی نمائندہ مسلم لیگ ن لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک ،علی پرویز ملک اور ایڈیشنل سیکرٹری عامر خان نے کہا ہے کہ عمران خان پانچ سال سے مریم نواز کے خوف میں مبتلا ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عنیزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی ایک مافیا کا نام ہے جو نہ صرف آٹا کھا گیا ہے بلکہ سرکاری خزانے زے پانچ سو ارب بھی ہڑپ کر گیا ہے۔ پنجاب میں منظم پلاننگ کے تحت آٹے کا بحران پیدا کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اورفلورز ملزمالکان کی ملی بھگت سے پنجاب میں آٹے کی قلت پیدا کی جارہی ہے ۔