اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے جنیوا کانفرنس کا ایجنڈا تیار کر لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو جنیوا کیلئے روانہ ہونگے اور بڑے سرکاری وفد کے ہمراہ جنیوا کانفرنس میں شرکت کرینگے، انکے ہمراہ خزانہ، پلاننگ، اطلاعات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزرا کے علاوہ اعلی سرکاری حکام بھی وفد کا حصہ ہونگے۔وزیر اعظم جنیوا کانفرنس میں سیلاب کی تباہ کاریوں، بحالی پر بریفنگ دینگے۔ پاکستان کو بین الاقوامی برادری سے 16 ارب 26 کروڑ ڈالرز ملنے کی توقع ہے۔