لاہور(خصوصی رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں شاندار کرکٹ اسٹیڈیم بنانے کا اعلان کیا ہے-سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں اجلاس میں منصوبے کو حتمی شکل دی گئی-سینئر صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں بہترین کرکٹ اسٹیڈیم بنایا جائے گا، منصوبے پر جلد کام کا آغاز ہوگا، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر درختوں کو کاٹنے کی بجائے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا -درختوں کی منتقلی کے لئے متعلقہ محکمہ اقدامات کرے گا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی بھرپور سرپرستی کررہی ہے -