پشاور(نیوزرپورٹر)صدر انٹرنیشنل لائرز فورم چوہدری نثارمحمود نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وکلاء میں بہترین صلاحیتیں موجود ہیں بین الاقوامی سطح پر ان کی رہنمائی اور مدد ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز اے آئی ایل کے پلیٹ فارم سے کی جائے گی جس سے بین الاقوامی پہچان بنائی جائے گی اور مسائل حل کئے جائیں گے۔ چوہدری نثار محمود کی کابینہ سمیت پشاور بار روم حلف برداری کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور پشاور کی کابینہ سے حلف لیا اس موقع پرپاکستان بار کونسل کے ممبر اور مسلم لیگ لائرز فورم کے صوبائی صدر طارق آفریدی ایڈووکیٹ خیبر پختونخوا بار کونسل کے ممبر اور مسلم لیگ لائرز فورم کے سینئرنائب صدر شاہد رضا ملک ایڈووکیٹ پشاور بار ایسوسی ایشن کے صدر علی زمان ایڈووکیٹ ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز اے آئی ایل کے صوبائی صدر وقار احمد ایڈووکیٹ موجود تھے اس موقع پر تقریب حلف برداری ہوئی جس میں ایوب خان غلزئی ایڈووکیٹ نے بطور کوآرڈینیٹر محمد اسماعیل خٹک ایڈووکیٹ اور ندا خان سمیت دیگر 14 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف لیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز اے ایل آئی صدر چوہدری نثار محمود نے کہا کہ دنیا بھر سے وکلاء کی بین الاقوامی سطح پر مسائل کے حل اور ان کو رہنمائی فراہم کرنے کے لئے ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز قیام عمل میں لایا گیا ہے دنیا بھر کے وکلاء کے ساتھ رابطے میں رہنا اور ویب سائٹ کے ذریعے معلومات حاصل کرنا اور بین الاقوامی سطح پر ایک وکیل کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے کے لئے ہم نے تمام وکلاء کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کی ہے۔