مانچسٹر(جنگ نیوز) لارڈ واجد خان کو یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے علاوہ طلبہ اور معززین علاقہ کی نے شرکت کی، لارڈ واجد کو خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر برٹش پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ان کے آبائی شہر برنلے میں ان کے گھر پر خوشی کا سماں ہے، لا رڈ واجد نے کہا میری خواہش ہے پاکستان کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو، سب کیلئے یکساں مواقع ہوں، غربت کا علاج تعلیم ہے، مجھے برطانیہ میں مقام تعلیم کی وجہ سے ملا ،میں نے اپنے کیریئر کا آغاز یوکلین یونیورسٹی میں لیکچرار کی حیثیت سے کیا۔ یوکلین یونیورسٹی کا یونیورسٹی آف گجرات سے الحاق کرانا میرے لیے سب سے خوشی کا دن تھا، میری خواہش و کوشش ہے گجرات منڈی بہاؤالدین روڈ پر تعلیمی کلچرل کا ماحول پیدا کروں۔