بیجنگ(نیوزڈیسک) چین نے کوووڈ لاک ڈاؤن کے باعث تین سال سے بند اپنی سرحدیں بین الااقوامی مسافروں کیلئے دوبارہ کھول دیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے مارچ 2020میں سفری پابندیاں عائد کردی تھیں اور کورونا کے باعث سرحدیں بند کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا ،تاہم بعد میں سرحدیں بند کرنے والے ممالک نے تو اپنی سرحدیں کھول دی تھیں لیکن چین نے پابندی برقرار رکھی تھی۔مارچ 2020کے بعد سے صرف چینی شہریوں کو اپنے وطن واپس آنے کی اجازت تھی لیکن انھیں 1ماہ کا قرنطینہ کرنا پڑتا تھا۔غیر ملکی مسافروں اور سیاحوں کو چین پر پہنچنے پر قرنطینہ بھی نہیں کرنا ہوگا، تاہم 48گھنٹے پہلے تک کا کیا گیا پی سی آر ٹیسٹ منفی ہونا شرط ہے۔سرحدیں کھولنے کے اعلان کے ساتھ ہی 4 لاکھ افراد نے چین جانے کی درخواست دیدی۔ پہلی فلائٹس سے چین پہنچنے والوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اپنے پیاروں سے ملنے کے لئے بے تاب تھے۔