اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک بھی اہم لیڈر ڈونر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا ، میزبان ملک فرانس نے دس ملین ڈالر دئیے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اگر ساری کانفرنس ویڈیو لنک پر کرنی تھی تو جنیوا جانے کی کیا ضرورت تھی؟ پیسے تو نہیں آئے لیکن کئی لاکھ ڈالر وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے دورے پر لگ گئے۔