لاہور(کورٹ رپورٹر)ممبر پنجاب بار کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا معاملہ،لاہور بار ایسوسی ایشن نے ماتحت عدالتوں میں ہڑتال کی کال دے دی،صدر لاہور بار نے کہا ہے کہ عدالتوں میں انصاف کا دوہرا معیار نہیں چلے گا ، مستقبل کے لائحہ عمل کے لیےآج گیارہ بجے جنرل ہاؤس کا اجلاس ہو گا ، اجلاس کے بعد ریلی نکالی جائے گی اور ہائیکورٹ کے ججز گیٹ پر دھرنا ہوگا۔