لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "ستھرا پنجاب" ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے شہر بھر میں اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز کی ایک نئی لہر کا آغاز کیا ہے، جو لاہور کی اصل شناخت اور حسن کی بحالی کے لیے ایک موثر حکمت عملی کا حصہ ہے۔، جس سے شہر میں بصری آلودگی کا خاتمہ کیا گیا ہے اور اہم شاہراہوں اور تجارتی مراکز کو تجاوزات سے پاک کیا جا رہا ہے جس کے تحت 1009 تجاوزات اور 2656 غیر قانونی تشہیری مواد کو کامیابی کے ساتھ ہٹا دیا گیا ہے