لاہور(کرائم رپورٹر سے)لاہور میں پنجاب اسمبلی کے رکن کی گرفتاری کے لئے پولیس کا چھاپہ بے نتیجہ نکلا۔گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی فرخ جاوید مون کو گرفتار کرنے کے لئے ان کے گھر پر ریڈ کی۔ معلوم ہوا ہے کہ 2 موبائل گاڑیوں میں سوار پولیس اہلکار فرخ جاوید مون کے گھر پہنچے لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ فرخ جاوید مون کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی فرخ جاوید مون کو گرفتار کرنے پہنچے تھے۔