لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی زیر صدارت تبدیلیٔ تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا، جس میں تمام ڈویژنل ایس پیز نے شرکت کی۔ اجلاس میں اقدام قتل، اغواء، چیک ڈس آنر، امانت میں خیانت، دھوکہ دہی اور چوری سمیت مجموعی طور پر 37 مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے اختیارات سے تجاوز اور میرٹ سے ہٹ کر تفتیش کرنے والے متعدد افسران کی سرزنش کی اور شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے