اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اورمہمند ڈیم فنڈ سے متعلق کیس جمعرات کو سماعت کیلئے مقرر،اٹارنی جنرل سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ سپریم کورٹ میں دیامیر بھاشا اورمہمند ڈیم فنڈ سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ 12جنوری کوسماعت کریگا۔ جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ میں شامل ہونگے جبکہ جسٹس امین الدین خان بھی لارجر بینچ کا حصہ ہونگے۔