لاہور(خبرنگار)پنجاب یونیورسٹی گوجرانوالہ کیمپس میں انٹرنپنیورشپ کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا۔ اس سلسلے میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی، ڈی جی گوجرانوالہ کیمپس پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد، ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکجز ڈاکٹر ثوبیہ خرم ودیگر نے شرکت کی۔