• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ والوں نے ایک ماہ سے شور کیا ہوا تھا، چوہدری پرویز الٰہی

لاہور(جنگ نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں نے ایک ماہ سے شور کیا ہوا تھا، یہ بارات لے کر آئے تھے ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی۔اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ اِنہوں نے شریف آدمی گورنر کی عزت خاک میں ملا دی،‘ان کی اپنی تو عزت ہی نہیں، دلیر بنو شکست تسلیم کرو۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ لیگل ٹیم نے محنت کی اور عدالت میں ثابت کیا کہ گورنر کا آرڈر غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے، اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے ہیں۔پرویزالہٰی نے کہا کہ عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہیں، ہم نے چوروں کو گھر کے اندر تک محدود کرنا ہے۔پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور ق لیگ کے لوگوں، مجلس وحدت المسلمین اور بلال وڑائچ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اہم خبریں سے مزید