• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کی بیماری تھائیرائیڈ میں صحت بخش غذا کا کردار

تھائیرائیڈ آئی ڈیزیز (TED) ایک ایسی حالت ہے جو عام طور پر ان لوگوں میں پیدا ہوتی ہے جن میں آٹو امیون ڈس آرڈر (Graves’ disease) کی وجہ سے اوور ایکٹیو تھائیرائیڈ (hyperthyroidism) ہوتا ہے۔ جب آنکھوں کی بیماری تھائیرائیڈ کا خیال رکھنے کی بات آتی ہے تو اس میں غذا اہم کردار ادا کرتی ہے۔ کچھ غذائیں ہائپر تھائیرائیڈزم کی علامات کو بڑھا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ، اگر آپ ایسی غذا کھاتے ہیں جس کے لیے آپ حساس ہیں، تو یہ آپ کے مدافعتی نظام کو متاثر کرکے ہائپر تھائیرائیڈزم کا سبب بن سکتی ہے۔

آیوڈین

آیوڈین کا زیادہ استعمال عمر رسیدہ افراد یا تھائیرائیڈ کی بیماری میں مبتلا افراد میں ہائپر تھائیرائیڈزم کو متحرک کر سکتا ہے۔ وہ غذائیں جن میں قدرتی طور پر آیوڈین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، ان میں سمندری چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ کچھ کھانوں کو اکثر آیوڈین سے فوٹیفائیڈ کیا جاتا ہے، یعنی ان میں آیوڈین شامل کیا جاتا ہے، ان میں نمک، روٹی اور دودھ سے بنی مصنوعات جیسے دودھ، پنیر اور دہی شامل ہیں۔ دیگر آیوڈین سے بھرپور غذاؤں میں انڈے کی زردی، دودھ کی چاکلیٹ اور تجارتی طور پر تیار کی جانے والی بیکری مصنوعات جو آیوڈیٹ ڈو کنڈیشنر سے بنتی ہیں۔

گلوٹین

تھائیرائیڈ کی بیماری میں مبتلا لوگوں کی ایک قابل ذکر تعداد میں سیلیک بیماری بھی ہوتی ہے۔ یہ ایک آٹو امیون بیماری ہے جس میں گلوٹین کھانے سے چھوٹی آنت کو نقصان پہنچتا ہے۔ گلوٹین گندم، رائی اور جَو وغیرہ میں پائے جانے والے پروٹین کا عمومی نام ہے۔ سیلیک بیماری کے کچھ مریضوں نے کچھ عرصے تک گلوٹین سے پاک غذا کھانے کے بعد تھائیرائیڈ ہارمون کو تبدیل کرانے کی ضرورت کم پیش آنے کا بتایا۔ 

ایک وجہ یہ ہے کہ گلوٹین سے پاک غذا پر رہنے سے چھوٹی آنت ٹھیک ہو جاتی ہے اور اس وجہ سے تھائیرائڈ کی دوائیں بہتر طور پر جذب ہو سکتی ہیں۔ ایک گلوٹین فری غذا بھی کم سوزش کے ردعمل کا سبب بن سکتی اور تھائیرائڈ گلٹی کی سوزش کو کم کر سکتی ہے۔

گلوٹین بہت سے کھانوں میں پایا جاتا ہے جیسے پاستا، بریڈ اور بیک ہوئی اشیا لیکن یہ ان کھانوں میں بھی ہو سکتا ہے جن کی آپ توقع نہیں کرتے جیسے سوپ، چٹنی، سلاد ڈریسنگ۔ لہٰذا خریداری کے وقت اس بات کو یقینی بنائیں کہ گلوٹین کے لیے غذائیت کے لیبلز کی جانچ کرتے ہوئے گلوٹین سے پاک اشیا کا انتخاب کر رہے ہیں۔ بہت سی غذائیں جن میں روایتی طور پر گلوٹین ہوتا ہے، ان دنوں گلوٹین فری ورژن میں بھی دستیاب ہیں۔

صحت مند تھائیرائیڈ کیلئے غذائیں 

جس طرح بعض غذائیں تھائیرائیڈ بیماری کے کچھ پہلوؤں کو بڑھا سکتی ہیں، اسی طرح دیگر کھانوں میں مخصوص غذائی اجزاء ہوتے ہیں جو کہ صحت بخش غذا کا اہم حصہ ہوتے ہیں۔ ان میں ایسے کھانے اور مشروبات شامل ہیں جن میں ذیل میں درج اجزاء کی وافر مقدار ہوتی ہے:

کیلشیم: ہائپر تھائیرائیڈازم کے شکار لوگوں کو کیلشیم جذب کرنے میں پریشانی ہو سکتی ہے۔ اس سے ہڈیاں وقت کے ساتھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتی ہیں اور انسان میں آسٹیوپوروسس ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ لہٰذا، ایسی غذائیں کھانے سے مدد مل سکتی ہے جن میں کیلشیم زیادہ ہو۔ مثلاً بادام، سارڈینز اور بھنڈی کے ساتھ سبز پتوں والی سبزیاں وغیرہ۔ دودھ سے بنی مصنوعات (جیسے دودھ، پنیر، اور دہی) بھی کیلشیم سے بھرپور ہوتی ہیں۔

وٹامن ڈی: یہ اہم وٹامن بہت سے کام کرتا ہے، جن میں سے ایک کیلشیم کو زیادہ آسانی سے جذب کرنے میں مدد کرنا ہے۔ زیادہ تر وٹامن ڈی سورج کی روشنی کے ذریعہ ملتا ہے، لیکن اسے غذا سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ٹونا وٹامن ڈی کا ایک اچھا ذریعہ ہے، اس میں آیوڈین کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ میٹھے پانی کی سالمن اور کوڈ مچھلی بھی وٹامن ڈی کے حصول کا ذریعہ ہیں۔

میگنیشیم: یہ جسم کو وٹامن ڈی جذب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں، اگر جسم کو کافی میگنیشیم نہیں مل رہا، تو یہ ممکنہ طور پر ہائپر تھائیرائیڈزم کو خراب کر سکتا ہے۔ میگنیشیم سے بھرپور غذاؤں میں ایواکاڈو، بادام، پھلیاں اور کدو کے بیج شامل ہیں۔

سیلینیم: یہ تھائیرائیڈ ہارمون کی پیداوار کے لیے ضروری ہے۔ سیلینیم، تھائیرائیڈ کو آکسیڈیٹیو تناؤ کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔ تھائیرائیڈ میں سیلینیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے تھائیرائیڈ ٹھیک سے کام کرنا بند کر سکتا ہے۔ سیلینیم کے بھرپور ذرائع میں مشروم، براؤن چاول، سورج مکھی کے بیج اور سارڈین شامل ہیں۔

تمام غذاؤں کو اکٹھا کرنا

جب کھانا بنانے کی بات آتی ہے، تو بہت سی مزیدار غذائیں دستیاب ہیں۔ ناشتے کے لیے، آپ دلیا کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ جَو (oats) گلوٹین سے پاک ہوتے ہیں لیکن ان کو اسی جگہ پروسیس کیا جا سکتا ہے جہاں گلوٹین پر مشتمل دوسرے اناج پروسیس ہوتے ہیں۔ اس کی خریداری کرتے وقت لیبل پر ’گلوٹین سے پاک‘ ڈھونڈنا مت بھولیں۔ اس کا مطلب ہے کہ کمپنی نے اسے پروسیس کرنے میں گلوٹین والی غذاؤں کا استعمال نہیں کیا۔ اوٹس کو بادام یا تازہ پھلوں کے ساتھ کھانے کی کوشش کریں۔ 

دوپہر کے کھانے کے لیے ایک اچھا آپشن تیل اور سرکہ میں تر پتوں والے سبزی کی تازہ سلادہے، جس میں ایواکاڈو کے ٹکڑوں کے ساتھ اوپر کدو کے بیج ڈالے جاتے ہیں۔ تھوڑے سے اضافی کرنچ کے لیے سائیڈ پر کچھ گلوٹین فری کریکر شامل کرلیں۔ رات کے کھانے میں بھنی ہوئی بروکولی اور براؤن چاول کے ساتھ گرل سالمن بھی اچھا انتخاب ہے۔ بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ کھانے کی تیاری کے لیے جو نمک استعمال کرتے ہیں وہ آیوڈائزڈ نہ ہو۔

صحت سے مزید