ملتان (سٹاف رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے رکن صوبائی اسمبلی محمد ندیم قریشی نے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی ،رکن اسمبلی نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو اعتماد کے ووٹ میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ندیم قریشی نے ملتان کے حلقہ پی پی 216 کےلئے خصوصی گرانٹ فراہم کرنے پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں حائل تمام رکاوٹیں فوری دور کرنے کے احکامات جاری کئے ۔