• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی کا بیانیہ ہے امداد نہیں تجارت، بلاول بھٹو

کراچی (ٹی وی رپورٹ) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ خان صاحب امداد مانگنے کے عادی ہیں ۔وزیراعظم بننے کے بعد بھی یہی کرتے رہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا بیانیہ ہے کہ امداد نہیں تجارت۔ سیلاب سے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان ہوا۔دنیا میں کہیں بھی ایسی اپوزیشن نہیں ملے گی جو ملک کے مفادات پر سمجھوتہ کرے۔ چاہے وہ معاشی مفادات یا پھر سکیورٹی مفادات کو اس لئے نقصان پہچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ اس کا سیاسی فائدہ ہو۔ دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی ایجنسیاں سمیت پورا پاکستان متحد ہے۔
ملک بھر سے سے مزید