• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI، ق لیگ یکجان دو قالب، جھوٹے شیر دم دبا کر بھاگے، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نےکہا PTI اورق لیگ یکجان دو قالب ہیں،جھوٹے شیر دم دبا کر بھاگے،پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی ایڈوائس کے بعد انہوں نے ممبران اسمبلی سے ملاقاتوں میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت،سیاسی جوڑ تور اور رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا،ادھرسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی ،پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد زبیری کو 10کروڑ روپے کاچیک دیا ۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے متعدد اراکین سے ملاقاتیں کیں اور انکے انتخابی حلقوں کے ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی جوڑ توڑ پر تبادلہ خیال کیا ،ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک اعتماد کو کامیاب بنانے کیلئے ارکان اسمبلی نے دباؤ اور ترغیب کے سامنے ڈٹ کر تاریخ رقم کر دی ،سوداگر ناکام ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید