اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وفاقی ملازمین کی اپ گریڈیشن کا معاملہ پھر لٹک گیا ہے، ذ رائع کے مطا بق وزارت خزانہ نے اپ گریڈیشن کے فیصلہ کا ابہام دور کرنے کیلئے نئی سمری وزیراعظم افس کو ارسال کردی ہے، وزارت خزانہ کا موقف ہے کہ شہباز شریف حتمی فیصلہ کرینگے، امتیازی سلوک نامناسب ، اطلاق تمام ملازمین پر یکساں ہونا چاہئے، وفاقی سیکر ٹریٹ کے ملازمین کی اپ گریڈیشن پروزیر اعظم آفس کی منظور کردہ سمری میں ابہام ہے،سیکرٹریٹ کے علاوہ صرف وزیراعظم افس اور ایوان صدر کے ملازمین کی اپ گریڈیشن کرنا ناانصافی ہے یہ تجویز دی گئی ہے کہ قومی اسمبلی، سینیٹ اور دیگر آئینی اداروں کے ملازمین کو بھی اپ گریڈیشن ملنی چاہئے۔