کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی نے میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں بلدیاتی الیکشن سیل قائم کردیا ،یہ سیل کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کرے گا ، اس سیل کے سربراہ سینیٹر تاج حیدر ہوں گے۔ مذکورہ بالا ڈویژنوں کے پارٹی رہنماں اور امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ووٹوں کی گنتی اور نتائج تک پولنگ کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں الیکشن سیل سے فورا رابطہ کریں۔